تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

یہ کس معروف اداکارہ کی بچپن کی تصویر ہے؟

شوبز شخصیات کی جانب سے اکثر اپنی بچپن کی تصاویر شیئر کی جاتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی سراہا جاتا ہے۔

ایسی ہی ایک معروف اداکارہ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے آپ یقیناً پہچان نہیں سکیں گے۔

تصویر میں ننھی سی مسکراتی ہوئی بچی کوئی اور نہیں بلکہ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول ہیں۔

کاجول 5 اگست 1974 کو ممبئی میں پیدا ہوئیں اور 1999 میں ان کی شادی اداکار اجے دیوگن سے ہوئی۔

اداکارہ کی مشہور فلموں میں ’کچھ کچھ ہوتا ہے۔‘ ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘۔ ’دل والے سیکوئل، ودیگر شامل ہیں۔

فلمی محاذ پر کاجول کو آخری بار اسکرین تنوی اعظمی اور متھیلا پالکر کے ساتھ فلم ”تری بھنگا“ میں دیکھا گیا تھا، اداکارہ ریوتی کی اگلی فلم ‘سلام وینکی“ میں نظر آئیں گی۔

گزشتہ دنوں اسٹریمنگ پلیٹ فارم نے ایک مختصر سی کلپ اپ لوڈ کی تھی جس میں کاجول نے اپنی 1995 کی مشہور زمانہ فلم ‘دل والے دلہنیا لے جائیں گے’ کے ایک منظر کو دوبارہ فلمایا ہے۔

ویڈیو میں کاجول سرخ لباس پہنے کھڑی ہیں اور کوئی بار بار دہراتا ہے ‘پلٹ’۔

‘پلٹنے’ کے بعد وہ کہتی ہیں کہ ہاں ہاں میں ہی ہوں، اور کون ہوگا؟ میں آرہی ہوں اپنا شو لے کر، یہ منظر ‘دل والے دلہنیا لے جائیں گے’ کا ہے جس میں شاہ رخ خان کاجول کو پلٹنے کے لیے کہتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -