تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج، دارالحکومت ‘کنٹینر سٹی’ میں تبدیل

اسلام آباد: تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر دارالحکومت ‘کنٹینر سٹی ‘ کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے باعث فیض آباد کے بعد ریڈ زون کےاطراف بھی کنٹینرز پہنچانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

ٹرالرزکی بڑی تعداد کنٹینرزلیکر سرینہ چوک پہنچ گئی ہے، جہاں کنٹینرز کو سرینہ چوک کے مختلف اطراف میں لگانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

وفاقی پولیس نے ریڈ زون جانے والے متعدد راستے پہلے ہی کنٹینرز رکھ کربند کررکھے ہیں اب نادرا چوک اور ڈی چوک کو بھی کنٹینرز رکھ کر بند کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ مارگلہ روڈ سےریڈ زون انٹری پوائنٹ پر بھی کنٹینرز پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے ممکنہ دھرنے کے اعلان کے فوری بعد وفاقی دارالحکومت کو مکمل سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  عمران خان کا جلد ‘جیل بھرو تحریک’ شروع کرنے کا اعلان

اس دوران اسلام آباد کے تمام درسگاہوں میں چھٹیاں کرنے اور امتحانات بھی ملتوی کردئیے جائیں گے۔

ادھر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جلد ‘جیل بھرو تحریک’ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ملک کی آزادی کیلئے جان کی قربانی دوں گا۔

میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ مافیاز کیساتھ ہے چوروں اور ڈاکوؤں کیساتھ ہیں، مافیاز لوگوں کے ضمیرخریدتے، ڈراتے دھمکاتے یا لوٹا بناتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میں کال دوں گا میانوالی والوں تیاری کرلو، مجھے لگتا ہے صرف میانوالی والے ہی اسلام آباد بھر دیں گے۔

Comments

- Advertisement -