اشتہار

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عمران خان کے خلاف بیانات پر شرمندہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مسلم لیگ نون کے رہنما اور نوازشریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے عمران خان کے خلاف بیانات پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا مجھےعمران خان پرذاتی حملہ نہیں کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کے رہنما اور نوازشریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اے آر وائی نیوز کو انٹرویو میں عمران خان کے خلاف بیانات پر شرمندہ ںظر آئے

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ عمران صاحب سے متعلق میں بیان پر رنجیدہ ہوں ،ایسا نہیں کہناچاہیےتھا،ہر ایک کی زندگی میں کمی بیشی ہوتی ہے۔

- Advertisement -

مسلم لیگ نون کے رہنما کا کہنا تھا کہ مجھےعمران خان پرذاتی حملہ نہیں کرناچاہیے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے اندر بھی ایسے ہیں جوتنظیم سازیوں میں پھنس گئے، کلوگ پوچھتےہیں تنظیم سازی کابتائیں توسرشرم سےجھک جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں