اشتہار

پرویز الٰہی کے خلاف دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پی ٹی آئی کے مرکزی صدر پرویزالٰہی کے خلاف دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے اینٹی کرپشن کے چوہدری پرویزالٰہی کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران مزاحمت کا مقدمہ درج کرلیا۔

مقدمہ تھانہ غالب مارکیٹ میں دہشت گردی،اقدام قتل سمیت 13 دفعات کے تحت درج کیا گیا، مقدمے میں چوہدری پرویز الٰہی سمیت 19 افراد کو نامزد کیا گیا۔

- Advertisement -

پولیس نے بتایا کہ مقدمہ اینٹی کرپشن انسپکٹرکی مدعیت میں درج کیا گیا ، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن ٹیم نے پرویز الٰہی کی گرفتاری کیلئےان کی رہائشگاہ پرچھاپہ مارا، رہائشگاہ کے اندر موجود 40 سے 50 افراد نے پتھراؤاور تشدد شروع کردیا۔

مقدمے کے متن میں کہا ہے کہ چھاپہ مار ٹیم پر جلانے کی نیت سے پٹرول پھینکاگیا اور چوہدری پرویزالٰہی اس دوران موقع سے فرار ہوگئے۔

ایف آئی آر کے مطابق موقع پر مزاحمت کرنےوالے شرپسندافرادکوگرفتارکرلیاگیا، گرفتار ہونے والے 19افراد کی شناخت کرلی گئی ہے۔

خیال رہے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کی گرفتاری کا آپریشن ناکام ہو گیا، ان کے گھر کی 3 بار تلاشی لی گئی تاہم اینٹی کرپشن اور اینٹی رائٹس فورس لاہور کو خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا۔

پولیس نے آدھی رات کو رہائش گاہ کا مین گیٹ بکتربند گاڑی کی ٹکر سے توڑا، پولیس نے گھر کا اندرونی دروازہ اور شیشے بھی توڑے، پولیس نے مزاحمت پر گرفتار افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں