تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اپنی گرفتاری کے اعلان پر چوہدری پرویزالہٰی کا ردعمل

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ کی پریس کانفرنس میں پیش کی گئی وڈیو میں بات کو غلط رنگ دیا گیا۔

اپنی گرفتاری کے حوالے سے راناثناءاللہ کے بیان کے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ حکومت انتقام میں اندھی ہوچکی ہے۔

پرویزالٰہی نے کہا کہ حکومت مخالفین کو جھوٹے کیسز میں جیلوں میں بند کرنا چاہتی ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے سرغنہ رانا ثناءاللہ بوکھلائے ہوئے ہیں، یہ اسی کیس میں ہی کیفرکردار تک پہنچیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس نااہل حکومت کی تمام غلط کاریوں کی چیزیں سامنے آکر رہیں گی، رانا ثناءاللہ کے سارے کرتوت باری باری قوم کے سامنے آرہے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اس آڈیو میں کوئی غلط بات نہیں کی گئی، محمد خان بھٹی10دن سے لاپتہ ہے، ان ہی کے کیس میں وکیل سے گفتگو کو ٹیپ کرکے غلط رنگ دیا گیا ہے۔

پرویزالہٰی نے بتایا کہ محمد خان بھٹی کی اہلیہ نے سپریم کورٹ میں اپیل کی ہوئی ہے وہ کیس بھی سامنے آنا ہے، اگر کوئی انصاف کیلئے وکلاء کے ذریعے عدالت سے رجوع کرتا ہے تو یہ اسے بھی گناہ ثابت کرنا چاہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت عدلیہ کے خلاف منظم مہم چلارہی ہے، ہم نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا، عدلیہ ہی اس وقت عوام کی تمام امیدوں کا مرکز و محور ہے۔

مزید پڑھیں : وزیرداخلہ نے پرویزالٰہی کو گرفتار کرنے کی ہدایت کردی

یاد رہے کہ آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ایک لیک آڈیو میڈیا کے سامنے سنائی، جس کے بعد انہوں نے کہا کہ پرویزالہیٰ بڑی دیدہ دلیری سے سپریم کورٹ کو مینیج کررہے ہیں، میں چیف جسٹس پاکستان سے گزارش کروں گا کہ اس آڈیو کا نوٹس لیں۔

Comments

- Advertisement -