تازہ ترین

چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ الیکشن، اتحادی سینیٹرز نے ووٹ کیلیے شرط رکھ دی

سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا کل انتخاب ہوگا تاہم اتحادی سینیٹرز نے اپنا ووٹ دینے کے لیے ایک شرط رکھ دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے  تعلق رکھنے والے اتحادی سینیٹرز نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کا ووٹ لینا ہے تو ہمیں کوئٹہ بھی پہنچائیں جس کے بعد ان چند سینیٹرز کے لیے چارٹرڈ طیارے کا بندوبست کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اتحادی سینیٹرز نے عید سے پلے کوئٹہ پہنچنے کے لیے چارٹرڈ طیارے کا مطالبہ کیا تھا جس کو پورا کرنے کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ چارٹرڈ طیارہ کراچی سے اسلام آباد اور پھر کوئٹہ جائے گا۔

 

واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ کے لیے پی پی کے یوسف رضا گیلانی امیدوار ہیں جنہیں حکومتی اتحادی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے دوسری جانب پی ٹی آئی نے اس الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -