اشتہار

چیئرمین نیب کی تنخواہ اور مراعات سپریم کورٹ کے جج کے برابر کر دی گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل(ر) نذیر احمد کی تنخواہ اور مراعات سپریم کورٹ کے جج کے برابرکر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب کی تنخواہ اورمراعات سپریم کورٹ کے جج کے برابرکر دی گئیں، چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل(ر)نذیر احمد کی تنخواہ ،مراعات سپریم کورٹ جج کے برابر ہوگی۔

وزارت قانون و انصاف کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے 6 مارچ چیئرمین نیب کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس میں کہا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو 2 سال کیلئے چیئرمین نیب تعینات کیا گیا ہے۔

بعد ازاں وفاقی حکومت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ کو مزید بااختیار بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کو بااختیار بنانے کیلیے وفاقی کابینہ نے نیب قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے ، جس کے مطابق احتساب عدالت سے ناقابل سماعت قرار دیے مقدمات دیگر متعلقہ فورم کو بھیجے جا سکیں گے۔

ترامیم سے چیئرمین نیب ناقابل سماعت قرار دیے گئے کیس کا جائزہ لیں گے اور اس کے بعد مقدمہ بند کرنے کی منظوری بھی دے سکیں گے۔ نیب سے مقدمہ موصول ہونے پر متعلقہ ادارے کو ازسرنو شواہد اکٹھے کرنے کا اختیار ہوگا۔ نیب ترامیم کے تحت مقدمہ ایک علاقے کی عدالت سے دوسری عدالت منتقل نہیں کیا جا سکے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں