اشتہار

چیئرمین پی ٹی آئی کا بدھ سے ‘جیل بھرو تحریک’ شروع کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بدھ سے ملک بھر میں جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زمان پارک سے ویڈیو لنک خطاب میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بدھ سےجیل بھرو تحریک شروع کرنے جارہے ہیں، کارکنان تیاری کریں،جیل بھرو تحریک کو لاہور سے شروع کررہےہیں اور ہرگزرتےدن کیساتھ بڑے شہروں سےجیل بھریں گے۔

عمران خان نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خوف کے بت توڑدیں اور اپنے حق کیلئےآگےبڑھیں، آج بھی یہ ڈرانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ہم ڈریں گےنہیں،جیل سےہمیں کوئی ڈرا نہیں سکتا، ہم جیل بھردیں گےاور ان کا شوق پورا کردینگے۔

- Advertisement -

اب مجھے انصاف ملنے کی امید نہیں

وزیر آباد حملے سے متعلق عمران خان نے کہا کہ نگراں حکومت کے آتے ہی جے آئی ٹی سے تفتیش بند کرادیتی ہے، جے آئی ٹی سربراہ کو عہدے سے ہٹاکر او ایس ڈی بنایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب کی نگراں حکومت بعد ازاں جے آئی ٹی کا تمام ریکارڈ سیل کردیتی ہے، عدالت دو افسران کو ریکارڈ کےلیےبھیجتی ہےتو پتہ چلتا ہے کہ جےآئی ٹی کا تمام ریکارڈ ہی سبوتاژ کردیاگیا۔

عمران خان نے اپنے ویڈیو لنک خطاب میں کہا کہ ان اقدامات سے ثابت ہوتا ہے کہ جن تین لوگوں کا میں نام لےرہاتھا وہ اس حملےمیں ملوث ہے،چیف جسٹس سے مطالبہ کیا تھا کہ مجھےانصاف نہیں ملے گا آج ثابت ہوگیا،جےآئی ٹی کاسارا ریکار ڈغائب کردیا گیا ہےاب مجھےانصاف ملنےکی امید نہیں۔

میری جان اب بھی خطرے میں ہے

عمران خان نے مزید کہا کہ دو ماہ پہلےبتادیا تھا کہ مجھ پرحملہ ہوگا اوردینی انتہا پسند کا نام دیاجائےگا، جولوگ بچانے والےتھےوہ خود اس حملےمیں ملوث تھے،میری جان اب بھی خطرےمیں ہے کیونکہ وہی لوگ اب بھی اقتدارمیں ہیں۔

زمان پارک سے ویڈیو لنک خطاب میں سابق وزیراعظم نے الزام عائد کیا کہ دھمکیاں دیکر ہمارے لوگوں سے جعلی بیانات پر دستخط کرائے جارہے ہیں، کارکنان کو پکڑکراعظم سواتی پرتشدد کی ویڈیودکھا کرکہا گیا جہ تمہارےساتھ ایسا کرینگے۔

عمران خان نے کہا کہ اگر کسی کو ہماری گرفتاری کا شوق ہے تو وہ جیل بھرو تحریک کےذریعے اپنی خواہش کو پورا کرسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں