تازہ ترین

‘کوئی مقدس گائےنہیں، سب کو قانون کے تابع ہونا چاہئے’

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں، سب کو قانون کےتابع ہونا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق زمان پارک لاہور میں بذریعہ ویڈیو لنک وکلا کنونشن سے خطاب میں سابق وزیراعظم نے ایک بار پھر ملک میں قانونی کی حکمرانی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی سب سےاہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو دلدل سےنکالنےکا ایک ہی حل ہےاور وہ ہے قانون کی حکمرانی مگر افسوس پاکستان میں قانون کی نہیں طاقت کی حکمرانی ہے، قانون کی حکمرانی شہریوں کو لیول پلینگ فیلڈ دیتا ہے، طاقت کی حکمرانی میں کوئی ملک کبھی ترقی نہیں کرسکتا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ وہ ملک کبھی خوشحال نہیں ہوا جس میں قانون کی حکمرانی نہ ہو، میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر کرپشن مسئلہ نہیں تو کیوں ترقی یافتہ ممالک کرپٹ کو قانون کےنیچےلاتےہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مونس الہی نے چند پی ٹی آئی رہنماؤں کو اسمبلی کی تحلیل میں تاخیر پر راضی کرلیا

عمران خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے گذشتہ سات کے دوران ملک میں قانون کی حکمرانی کی دھجیاں اڑائی گئیں،پاکستان میں آج ہرطبقہ خوفزدہ ہے، سات ماہ میں ساڑھے سات لاکھ افراد ملک چھوڑ گئے، پاکستان میں جنگل کا قانون لاگو ہوچکا ہے۔

وکلا کنونشن سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو این آر او ٹو دے دیا گیا، ان بڑے بڑے چوروں کے مقدمات ختم کردئیے گئے اور وہ اب آزاد گھوم رہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جب تک قانون کی حکمرانی ہےان کےلئےرکاوٹیں ہیں،جس دن قانون کی حکمرانی ختم ہوگئی تو ان کےبچےاس ملک پرحاوی ہونگے،واضح کردوں کہ جب تک میں زندہ ہوں میں ان کےخلاف لڑوں گا۔

Comments

- Advertisement -