اشتہار

’آج زمان پارک پر چاند رات کا جشن ہوگا‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ آج 9 بجے زمان پارک پر عید کی چاند رات کا جشن ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ آج زمان پارک پر چاند رات کا جشن ہوگا۔

مسرت چیمہ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ آج کپتان عمران خان کارکنوں اور قوم کے ساتھ چاند رات منائیں گے اس سلسلے میں زمان پارک پر چاند رات کا جشن ہوگا۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما کے مطابق اس جشن چاند رات میں ابرار الحق، نجم شیراز سمیت کئی مشہور ومعروف شخصیات شرکت کریں گی جب کہ عمران خان کارکنوں سے گفتگو اور خصوصی خطاب بھی کریں گے۔

 

اپنے ایک اور ٹویٹ میں مسرت چیمہ کا کہنا تھا کہ ہزاروں کارکنان عید کپتان کے ساتھ منانے کے لیے زمان پارک پہنچ رہے ہیں۔ خواتین کے لیے خصوصی اسٹالز اور کیمپس لگائے گئے ہیں۔ عید پر زمان پارک کی رونقیں دگنی ہوجائیں گی۔

 

انہوں نے اپنے اس ٹویٹ میں زمان پارک کے باہر کارکنوں کے اجتماع کے حوالے سے کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں