تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی: عمران خان کے ساتھ عدالت جانے والے رہنماؤں کی لسٹ میں تبدیلی

اسلام آباد : چیئرمین پی‌ ٹی آئی عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی کے موقع پر ان کے ساتھ عدالت جانے والے رہنماؤں کی تعداد 6 سے بڑھا کر14 کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے معاملے پر عمران خان کے ساتھ عدالت جانے والے رہنماؤں کی لسٹ میں تبدیلی کردی گئی۔

عمران خان کے ساتھ جانےوالےرہنماؤں کی تعداد6سے بڑھا کر14کر دی گئی، اسد عمر، شبلی فراز، فواد چوہدری اور عمر ایوب کے نام لسٹ میں شامل کئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ مراد سعید، عامر کیانی، پرویز خٹک، اسد قیصر ، عاطف خان،محمودخان، شاہ فرمان، وسیم شہزاد، علی نواز ،خرم شہزاد بھی عمران خان کیساتھ عدالت جائیں گے۔

جوڈیشل کمپلیکس کے عملے کو داخلے کی اجازت اینٹری گیٹ پر کارڈ دکھائے بغیر نہیں ملے گی اور جوڈیشل کمپلیکس میں دیگر افراد کا عدالت داخلہ ایڈمنسٹریٹیو جج کی اجازت سے مشروط ہوگا۔

عمران خان کی حفاظت کے لیےکلوز پروٹیکشن ٹیم کے اہلکاروں کے نام شامل نہیں تاہم الیکشن کمیشن کے وکلا امجد پرویز ، نواز چوہدری، حمزہ الطاف اور گلزاراحمد کے نام شامل ہیں۔

عمران خان کے وکلا خواجہ حارث، بیرسٹرگوہر خان اور شیر افضل مروت پیش ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -