تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

چوہدری سرور کا ق لیگ میں شمولیت کا فیصلہ

لاہور: سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ق لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کل لندن سے لاہور پہنچیں گے اور اتوار کو مسلم لیگ ہاؤس میں چوہدری شجاعت سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چوہدری سرور اس موقع پر ق لیگ میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ جنوری میں وائس آف امریکا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ مجھے اقتدار کی کوئی خواہش نہیں ہے تحریک انصاف میں اس لیے شامل ہوا تھا کہ ایک لیگیسی چھوڑنا چاہتے تھے، میری خواہش تھی جو پوری نہیں ہوسکی کہ ملک میں ایک ڈیموکریٹک جماعت ہونی چاہیے۔

نئی جماعت بنانے کے سوال پر چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ’ایسا کچھ نہیں سوچ رہا لیکن جس بھی جماعت میں جاؤں گا ان سے اپنے خیالات شیئر ضرور کروں گا اگر اس پارٹی کے اور میرے خیالات ملیں تو ضرور غور کریں گے۔

خیال رہے کہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ کے چناؤ سے قبل گورنر پنجاب چوہدری سرور کو برطرف کر دیا گیا تھا، ذرائع کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب کو علیم خان گروپ سے رابطوں کی وجہ سے برطرف کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -