تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

نوجوان نے بی کام کی طالبہ کو چلتی ٹرین کے آگے پھینک دیا

بھارت کے شہر چنئی میں سفاک شخص نے چلتی ٹرین کے آگے بی کام کی طالبہ کو دھکا دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ 13 اکتوبر بروز جمعرات سینٹ تھامس ماؤنٹ اسٹیشن پر پیش آیا جہاں چلتی ٹرین کے سامنے ملزم نے 20 سالہ طالبہ کو دھکا دے کر اس کی جان لے لی۔

مقتولہ پرائیویٹ کالج میں بی کام پارٹ ٹو کی طالبہ تھی اور جس شخص نے اسے مبینہ طور پر دھکا دیا اس کی شناخت 23 سالہ ستیش کے طور پر کی گئی ہے جو مفرور ہے۔

Picture of Swathi, the young woman who was murdered at the railway station

پولیس کے مطابق ستھیا ٹرین کا انتظار کر رہی تھی جب ستیش اس کے قریب پہنچا اور اس کے ساتھ جھگڑا کرنے لگا اور ستیش نے مبینہ طور پر اسے پٹری پر دھکیل دیا۔

ستھیا کی لاش پہیوں کے نیچے آگئی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی، جس کے بعد ستیش اسٹیشن سے بھاگ گیا۔ قتل کے مقام پر پہنچ کر ریلوے پولیس نے ستھیا کی لاش کو پٹریوں سے نکالا اور پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

Comments

- Advertisement -