تازہ ترین

چیف جسٹس عمر عطا بندیال آڈیو اور ویڈیو لیکس پر برہم

اسلام آباد : چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے آڈیو لیکس سے متعلق اہم ریمارکس میں کہا کہ سپریم کورٹ آئینی ادارہ ہے جسے آڈیو ٹیپس کے ذریعے بدنام کیا جارہا ہے، ان آڈیو ٹیپس کی کوئی اہمیت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں غلام محمودڈوگر کیس میں دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے آڈیو اور ویڈیو لیکس پر برہمی کا اظہار کیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ جس طرح ہم الیکشن کمیشن کا تحفظ کر رہے ہیں توقع ہے آئین ہمارےادارے کوبھی تحفظ دےگا، افسوس ہے آڈیو،ویڈیو لیکس میں ہم پربےبنیاد،جھوٹے الزامات لگتےہیں۔

جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ ان آڈیوٹیپس کی کیا صداقت ہے؟ ہم بڑے تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں،سپریم کورٹ آئینی ادارہ ہےجسے آڈیو ٹیپس سے بدنام کیا جارہا ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ یہ آڈیو ٹیپس وائرل کون کررہا ہے، آئینی اداروں کو بدنام کرنے والی ان آڈیو ٹیپس کی کوئی اہمیت نہیں، ہم صبر اور درگزر سے کام لے کر آئینی ادارے کا تحفظ کریں گے۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کو آئین کے تحت شفاف انتخابات کرانے کااختیار ہے، شفاف انتخابات میں بدنیتی ہوگی تو ہم مداخلت کریں گے۔

Comments

- Advertisement -