لاہور: سابق گورنر سندھ اور پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کے بیان نے تہلکہ مچادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے انکشاف کیا کہ کچھ قوتیں تمام چیزیں پیسوں سےخریدنا چاہتے ہیں،کرپشن کی نئی منزل کوریا ہے۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ کوریا میں کرپشن سے متعلق بہت بڑی ڈیل ہوئی ہے، بہت جلد تمام حقائق بتاؤںگا۔
یہ بھی پڑھیں: ق لیگ کے ووٹ مسترد، حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ پنجاب برقرار
واضح رہے کہ گذشتہ روز ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے ق لیگ کے خط کو جواز بنا کر ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد کرتے ہوئے ن لیگ کے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
غیر متوقع سیاسی منظر نامے میں سابق صدر آٓصف زرداری اور چوہدری شجاعت کا کردار پراسرار رہا، ووٹنگ کے آخری لمحات میں سارا ماحول تبدیل ہوا۔