تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

پاکستان کی تعمیر و ترقی میں تعاون جاری رکھیں گے، چین

پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کی تعمیر و ترقی میں تعاون جاری رکھے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے چینی سفیر نونگ رونگ کی الوداعی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبدالہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر نے پاک چین تعلقات کے لیے سفیر کی خدمات کو سراہا ۔

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، سی پیک منصوبہ چین کی طرف سے پاکستانی عوام کے لیے تحفہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب کے دوران ریلیف اور بحالی کے لیے چین نے بڑھ چڑھ حصہ لیا، پاکستانی قوم فراخدلانہ امداد پر چینی عوام اور حکومت کی مشکور ہے۔

ملاقات میں نونگ رونگ نے کہا کہ چین حکومت اور عوام کو بھی پاکستان کے ساتھ سدا بہار دوستی پر فخر ہے۔

Comments

- Advertisement -