جیانگ سو : چین میں تیز رفتار کار گھرکی چھت پر چڑھ گئی، واقعہ میں کار ڈرائیورمحفوظ رہا، پولیس نے ڈرائیور کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق چین کے صوبے جیانگ سو میں ایک تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گھر کی چھت پر چڑھ گئی۔
- Advertisement -
واقعہ ڈرائیور کی غلطی کی وجہ سے پیش آیا اس نے بریک کے بجائے ایکسیلٹر پر پاؤں رکھ دیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ھگر کی چھت پر چڑھ گئی۔
حادثے کے بعد گھر کی چھت تباہ ہوگئی جبکہ گاڑی کا ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو سیڑھی لگا کر نیچے اتارا اور گاڑی کو کرین کی مدد سے نیچے لایا گیا۔
پولیس نے ڈرائیور کو اپنی تحویل میں لے کر واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں۔