اشتہار

بدلتے ہوئے عالمی تناظر میں چین کا ایران کی بھر پور حمایت کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

بینجنگ: چین نے ایران کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ایران کے ساتھ دوستانہ تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بدلتے ہوئے عالمی تناظر میں چین نے ایران کی بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی تین روزہ سرکاری دورے پر چین میں موجود ہیں ، بیجنگ میں ایرانی صدر کی اپنے ہم منصب صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی۔

- Advertisement -

چینی صدر نے کہا کہ چین ایرانی جوہری معاہدے کے مناسب حل کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا اور ایران کے ساتھ دوستانہ تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، توانائی اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

اس سے قبل چین کے وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کو باہمی مفادات سے متعلق مسائل پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں