تازہ ترین

امریکا ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے، چین

بیجنگ: چین کے اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو کہا کہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے۔

چین کے اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی درخواست پر ان سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

چھن گانگ نے کہا کہ اس سال کے آغاز سے، چین اور امریکا کے تعلقات کو نئی مشکلات اور چیلنجوں کا سامنا ہے اور اس ضمن میں ذمہ داری واضح ہے چین نے ہمیشہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی مفادات پر مبنی تعاون کے اصولوں پر چین امریکا تعلقات کو دیکھا ہے۔

چھن گانگ نے کہا کہ امریکا کو ہمارے موقف کا احترام کرتے ہوئے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرنا چاہیے اور مسابقت کے نام پر چین کے اقتدار اعلیٰ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو نقصان پہنچانا بھی بند کرنا چاہئے۔

Comments

- Advertisement -