تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

پچاس سال بعد پرانی کھانسی کی نئی دوا تیار کر لی گئی

برطانوی طبی سائنس دانوں نے پچاس سال بعد پرانی کھانسی کی ایک نئی دوا تیار کر لی ہے، جس کے جلد ہی مارکیٹ میں متعارف ہونے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔

طبی جریدے ’دی لانسٹ‘ میں شائع تحقیق کے مطابق دمہ، پھیپھڑوں کے مسائل اور دائمی (پرانی) کھانسی کو قابو کرنے والی نئی دوا کے ابتدائی نتائج حوصلہ افزا نکلے ہیں۔

نئی دوا ’گیفاپکسنٹ‘ (gefapixant) کے ٹرائلز متعدد ممالک میں کیے گئے ہیں، ٹرائل میں شامل رضا کاروں کی عمریں 18 سال سے لے کر 59 سال تک تھیں اور تمام افراد دائمی کھانسی کا شکار تھے۔

برطانوی ماہرین کے مطابق نئی دوا کے ابتدائی ٹرائلز میں حوصلہ افزا نتائج کے بعد اسے آزمانے کے لیے وسیع تجربات شروع کیے جائیں گے، اور یوں نصف صدی بعد دنیا میں نئی دوا متعارف ہونے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

نئی دوا کو ماہرین نے ’گیم چینجر‘ قرار دیا، اور امید ظاہر کی کہ اس سے دنیا کو 50 سال بعد دائمی کھانسی کی ایک اور بہترین دوا مل جائے گی، ابتدائی ٹرائلز میں اس دوا نے بعض مریضوں کو 70 فی صد تک فائدہ پہنچایا، یعنی کھانسی کی شکایت ختم ہو گئی۔

واضح رہے کہ پرانی یا دائمی کھانسی عام طور پر اس کھانسی کو کہتے ہیں جو 3 سے 4 ماہ تک جاری رہتی ہو، یہ کھانسی عام طور پر دمے اور پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا افراد کو ہوتی ہے۔

ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ دنیا میں دائمی کھانسی سے محفوظ رکھنے کی نئی دوا جلد متعارف ہوگی۔

Comments

- Advertisement -