جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

آئینی مسائل میں الجھا کر عدالت کا سخت امتحان لیا گیا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ آئینی مسائل میں الجھا کرعدالت کاسخت امتحان لیا گیا، واقعات دہرانا نہیں چاہتا لیکن اس سےکارکردگی متاثر ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے نئی عدالتی سال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا بطورچیف جسٹس آخری بارنئے عدالتی سال کی تقریب سےخطاب کر رہا ہوں ، گزشتہ سال عدالت کی ایک سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالی تھی ، تعیناتی کےایک سال میں سپریم کورٹ نے ریکارڈ 23 ہزار مقدمات نمٹائے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے ایک سال میں نمٹائے گئے مقدمات کی تعداد 18 ہزار تھی، کوشش تھی زیرالتوامقدمات 50 ہزار سے کم ہوسکیں لیکن زیر التوا مقدمات کی تعداد میں 2ہزار کی کمی ہی کر سکے۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ فروری 2023 میں سپریم کورٹ کے سامنے کئی آئینی مقدمات آئے، آئینی ایشوز میں الجھا کر عدالت کا امتحان لیا گیا، سخت امتحان اور ماحول کا کئی مرتبہ عدالت خود شکار بنی۔

ان کا کہنا تھا کہ جو واقعات پیش آئے انہیں دہرانا نہیں چاہتا لیکن عدالتی کارکردگی متاثر ہوئی ، تمام واقعات آڈیو لیکس کیس میں اپنے فیصلے کا حصہ بنائے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں