تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

فیس کی عدم ادائیگی پر امتحان میں بٹھانے سے انکار، طالبہ نے خودکشی کرلی

بھارت میں فیس کی عدم ادائیگی پر مبینہ طور پر اسکول انتظامیہ نے طالبہ کو امتحان میں بٹھانے سے انکار کردیا جس کے نتیجے میں طالبہ نے خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست یوپی کے شہر بریلی میں اسکول انتظامیہ نے فیس کی عدم ادائیگی پر 14 سالہ نویں جماعت کی طالبہ کو امتحان میں بٹھانے سے انکار کردیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر طالبہ نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

طالبہ کے والد اشوک کمار نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا کہ ’بیٹی مقامی پرائیویٹ اسکول میں نویں جماعت کی طالبہ تھی کچھ مالی پریشانیوں کی وجہ سے اسکول کی فیس جمع کرنے سے قاصر تھا۔‘

اشوک کمار نے کہا کہ ’فیس جمع کروانے کے لیے اسکول انتظامیہ سے کچھ مہلت مانگی تھی لیکن بیٹی کو امتحان نہ دینے دیا گیا۔

طالبہ کے والد کا بتانا تھا کہ ’بیٹی امتحان نہ دینے پر افسردہ تھی وہ گھر آئی اور پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اہلخانہ کی جانب سے درج کی گئی شکایت کی بنیاد پر واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

- Advertisement -