اشتہار

جماعت نہم کے طلبہ و طالبات کیلئے اہم خبر، بڑا فیصلہ ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

میٹرک بورڈ نے جماعت نہم کے ایڈمٹ کارڈ آن لائن جاری کرنے کا اعلان کر دیا، اسکول انتظامیہ اپنے طلبہ و طالبات  کے ایڈمٹ کارڈ خود ڈاؤن لوڈ کر سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کی ہدایت پر ناظم امتحانات حبیب اللہ سہاگ نے تمام بورڈ سے الحاق شدہ گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکولوں کو سالانہ امتحانات سال 2023ء جماعت نہم کے ایڈمٹ کارڈ آن لائن جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

میٹرک بورڈ سے الحاق شدہ اسکول ایڈمٹ کارڈ اپنے اسکول کے کوڈ سے پورٹل کو لاگ ان کر کے ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اسکول سربراہان بورڈ کی آفیشل ویب پورٹل online.bsek.edu.pk سے ایڈمٹ کارڈ خود ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

ناظم امتحانات نے تمام اسکول سربراہان سے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی مشکلات کے درپیش آنے بورڈ آفس کے گراؤنڈ فلور کمرہ نمبر 24 میں آصف علی موبائل نمبر 03452067858 سے رابطہ کریں۔

حبیب اللہ سہاگ نے بتایا ہے کہ پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ ان کے دیئے گئے رہائشی پتوں پر ارسال کر دیئے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں