تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

موسمیاتی تبدیلی؛ امریکی صدر کا بڑا اعلان

امریکا نے 2030 تک کاربن کی پیداوار نصف تک لانےکا اعلان کر دیا۔

موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق ہونے والی لیڈر کلائمٹ سمٹ 2021 جاری ہے جس میں امریکا، چین ‏اور روس کے صدور سمیت دیگر عالمی رہنماؤں نے شرکت کی ہے۔ ‏

سمٹ میں معاون خصوصی ملک امین اسلم وزیراعظم کی نمائندگی کررہےہیں۔ملک امین اسلم ‏رات10بجے لیڈر کلائمٹ عالمی سمٹ سےخطاب کریں گے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے افتتاحی تقریب سےخطاب میں کہا کہ موسمیاتی خطرات کم کرنے ‏کیلئے 2030 تک کاربن پیداوار نصف کر رہےہیں، دنیاکو موسمی اثرات سےمحفوظ بنانا ضروری ‏ہوگیا۔

امریکی صدر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کےخطرات کم کرنےکیلئےمعاشی تقاضے بدلنا ہوں گے، ‏دنیابھرمیں گرین ملازمتیں فراہم کی جانی چاہیئے۔

چینی صدر نے موسمیاتی تبدیلی کے علاقائی اور عالمی اثرات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی ‏تبدیلی کے اثرات کو روکنا ہماری ترجیح ہے، چین گرین ہاؤس گیسز اخراج روکنےکےلیے کوئلے ‏کےاستعمال میں کمی لائےگا، کوروناوائرس مشترکادشمن ہے،عالمی برادری کو مل کر اس کےخلاف ‏لڑنا ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ ماحولیاتی و موسمیاتی خطرات کو کو کم کرنے پر توجہ دینا ہوگی۔ بھارتی ‏وزیر اعظم نریندر مودی نےبھی سمٹ سےخطاب کیا۔

Comments

- Advertisement -