تازہ ترین

وزیر اعلیٰ کا کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے وائس چیئرمین کی ملاقات ہوئی جس میں بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ مسائل کی نشاندہی اور حل کے لیے اوورسیز کانفرنس جلد بلائی جائے گی اور ہر ڈویژن میں اوورسیز کلب بنایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے کنٹریکٹ ملازمین کو خوشخبری سناتے ہوئے انہیں مستقل کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مسلم لیگ ن اور پی پی کی جانب سے ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جاچکی ہے اور انہیں گورنر کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کہا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس ساڑھے تین گھنٹے تاخیر سے شروع ہونے کے بعد جمعہ تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ آج ہونے والا اجلاس شاید دو سے تین ہفتے تک کیلئے ملتوی کردیا جائے۔

ایک سوال کے جواب میں سبطین خان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ جو مرضی کہیں ہم نے آئین اور قانون کے مطابق چلنا ہے، وہ اسمبلی سیل کرکے دکھائیں۔

Comments

- Advertisement -