اشتہار

وزیر اعلیٰ سندھ کی آٹے کی قیمتوں میں کمی کو یقینی بنانے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر میں آٹے کی قیمتوں میں کمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے دیگر اشیا کی قیمتیں چیک کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت گندم کی موجودہ صورتِ حال پر اجلاس ہوا جس میں وزیر خوراک مکیش چاولہ نے بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر نے اجلاس میں بتایا کہ محکمہ خوراک نے 9 لاکھ ٹن گندم خریدی تھی، پاسکو سے 5 لاکھ ٹن گندم خریدی گئی، اس وقت صوبے میں 6 لاکھ 18 ہزار 569 ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے، محکمہ خوراک روزانہ 8000 ایم ٹی گندم ریلیز کر رہی ہے۔

- Advertisement -

اس پر مراد علی شاہ نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں آٹے کی قیمتیں کم کرنے کو یقینی بنایا جائے، روزانہ آٹے و دیگر اشیا کی قیمتیں چیک کی جائیں، ہمیں فروری کے آخر تک گندم کی سپلائی کو مزید مستحکم کرنا ہے، مارچ میں نئی فصل آ جائے گی تو گندم کا اسٹاک دستیاب ہو جائے گا۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے چیف سیکریٹری کو پرائس کنٹرول سسٹم کو مؤثر بنانے کی ہدایت کر دی جبکہ محکمہ خوراک کو ہدایت کی کہ مارکیٹ میں 95 روپے فی کلو آٹا یقینی بنائیں، سبسڈائیز آٹے کی قیمت 65 روپے فی کلو رکھی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں