پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

بانی پی ٹی آئی ہو یا شہباز شریف سندھ کے لوگوں سے نا انصافی برداشت نہیں کریں گے، مراد علی شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہو یا شہباز شریف سندھ کے لوگوں سے نا انصافی برداشت نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے متنازع شخص کو چیئرمین ارسا تعینات کیا ہے، ارسا چیئرمین کی تعیناتی کانوٹیفکیشن واپس کرائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ظفر محمود نے پانی تقسیم کے حوالے سے 2متنازع کتابیں لکھیں، ایسے شخص کی بطور چیئرمین ارسا تعیناتی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہو یا شہباز شریف سندھ کے لوگوں سے ناانصافی برداشت نہیں کریں گے ، سندھ کے حقوق کی بات کریں گے۔

انھوں نے بتایا کہ جی ڈی اے اورآزاد کے پورے سندھ میں امیدوار بھی کھڑے نہیں تھے کیونکہ جی ڈی اے کو علم تھا کہ وہ الیکشن ہارےگا۔

فارم 45 کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں اپنے ایم پی اے کے فارم 45کی گارنٹی لیتا ہوں، میرے حلقے میں جی ڈی اے کے بیشتر پولنگ ایجنٹ ہی موجود نہیں تھے۔

امن و امان کی صورتحال پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے، نگراں دور میں امن و امان کی صورتحال زیادہ خراب ہوئی، امن و امان کی صورتحال ہماری پہلی ترجیح ہے۔

نئے وزیر خزانہ سے متعلق انھوں نے کہا کہ امید ہےملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئےنئےوزیر خزانہ کردارادا کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ انٹربورڈچیئرمین نسیم میمن کےمعاملے کو دیکھ رہا ہوں، ابھی محکمہ یونیورسٹی اینڈ بورڈ کا ابھی کوئی وزیر نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں