اشتہار

نئے بھرتی اساتذہ کیلیے اہم خبر ، سندھ‌ حکومت نے بڑی عائد شرط ختم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نئے بھرتی اساتذہ کے لیے پی آر سی کی شرط ختم کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کے لئے پی آر سی کی شرط ختم کردی، اس حوالے سے محکمہ تعلیم کی جانب سےنوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

بھرتی اساتذہ جن کے آرڈرر کئے ہوئے ہیں ان کے لیے حکم جاری کیا گیاہے، جو امیدوار فارم سی پر پاس ہوچکے ہیں ان کو بھرتی کیا جائے گا۔

- Advertisement -

نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ جو اساتذہ بھرتی ہو چکے ہیں مگر پی آر سی یا ڈومیسائل کی وجہ سے آرڈر رکے ہوئے ہیں ، پی آر سی جمع نہیں کروائی اگر ڈومیسائل جمع ہے تو آرڈر دیئے جائیں گے۔

خیال رہے پی آر سی اور فارم ڈی جمع نہ ہونے کی وجہ سے آفر لیٹر رکے ہوئے تھے، کراچی سے بڑی تعداد میں پرائمری اور سیکنڈری اساتذہ نے فارم ڈی جمع نہیں کرائے تھے۔

جس کے باعث ایسے تمام اساتذہ کے جوائننگ آرڈرز روک دیئے گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں