اشتہار

سرحدوں پر ہرخطرے کا سامنا کرنے کیلئے تیارہیں، آرمی چیف جنرل قمرباجوہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر آؤٹ آف کنٹرول ہونے والا دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے، سرحدوں پر ہر خطرے کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کور ہیڈ کوارٹرزراولپنڈی کے دورے کے موقع پر افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے راولپنڈی کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

آرمی چیف کور ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی پہنچے تو کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، بعد ازاں آرمی چیف کو ایل او سی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور انہیں مختلف فارمیشنز کی تیاریوں سے آگاہ کیا گیا۔

- Advertisement -

آرمی چیف نے بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر فوج کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ایل اوسی سمیت مشرقی سرحدوں پر ہر خطرے کاسامنا کرنے کیلئے تیار ہیں، لائن آف کنٹرول پر آؤٹ آف کنٹرول ہونے والا دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔


مزید پڑھیں: قومی ترقی کیلئے عزمِ صمیم اوراتحادِ کامل کی ضرورت ہے، آرمی چیف


علاوہ ازیں آرمی چیف سے چین کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے ملاقات کی، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان بارڈر منیجمنٹ، علاقائی سیکیورٹی سمیت دوطرفہ دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں چینی سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ پر پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں