اشتہار

آئین کی گولڈن جوبلی سے متعلق 50 روپے کا یادگاری سکّہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: آئین کی گولڈن جوبلی سے متعلق 50 روپے کا یادگاری سکّہ کل جاری ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی کے موقع پر 50 روپے کا یادگاری سکّہ جاری کرے گا۔

وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو 50 روپے کا یادگاری سکّہ جاری کرنے کی اجازت دے دی۔ یہ یادگاری سکّہ 14 اپریل 2023 سے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے فیلڈ دفاتر کے تمام تبادلہ کاؤنٹرز سے جاری کیا جائے گا۔

- Advertisement -

سکے کی شکل گول ہے جسے 30.0 ملی میٹر سمت کے ساتھ نقش کیا گیا ہے، اس کا وزن 13.5 گرام اور یہ تانبے اور نِکل کے دھاتی اجزا پر مشتمل ہے۔

سکّے کے سامنے کے رخ کے درمیان میں بڑھتا ہوا ہلالی چاند اور پانچ نوکوں پر مشتمل ستارہ دیا گیا ہے، جس کا رخ شمال مغرب کی طرف ہے۔ سکّے کے دائرے کے ساتھ چاند ستارے کے اوپر ’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘ کے الفاظ اردو اسکرپٹ میں کندہ کیے گئے ہیں، چاند کے نیچے اور گندم کی اوپر کو اٹھتی ہوئی دو شاخوں کے اوپر سکّے کے اجرا کا سال 2023 تحریر ہے۔

سکّے کی ظاہری مالیت ’50‘ ابھرے ہوئے اعداد میں اور ’روپیہ ‘ اردو اسکرپٹ میں بالترتیب چاند ستارے کے دائیں اور بائیں جانب تحریر کیے گئے ہیں۔

سینیٹ کے قیام کے 50 سال: یادگاری سکہ جاری ہوگا

سکّے کی پچھلی طرف اور مرکز میں ’آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان‘ کے عنوان سے کتاب کی تصویر انگریزی اسکرپٹ کے ساتھ دی گئی ہے، اس تصویر کے اوپر دائرے کے ساتھ اردو اسکرپٹ میں ’آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی‘ کے الفاظ درج ہیں۔

تصویر کے نیچے تاریخ ’1973-2023‘ سکّے کے دائرے کے ساتھ درج ہے، جو گولڈن جوبلی تقریبات کی مدت کو ظاہر کرتا ہے، فنکارانہ عددی الفاظ میں ’50‘ اور اردو میں لفظ ’سال‘ بالترتیب سکّے کے دائیں اور بائیں جانب تحریر ہیں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں