اشتہار

آسٹریلیا میں رنگ برنگا نیا زہریلا سانپ دریافت

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا میں سانپ کی نئی زہریلی نسل دریافت ہوئی ہے جو کہ دیکھنے میں کافی رنگ برنگی ہے، اس رینگنے والی مخلوق کا رنگ نیلگو سرمئی اور تانبے سے ملتا جلتا ہے۔

محققین کے مطابق یہ وہپ سانپ کی نسل سے ہے اور صحرائی وہپ سانپ کو تاریخی غلطی کے طور پر پیلے چہرے کا حامل سمجھا جاتا تھا۔

نئے دریافت ہونے والے نیلگو سرمئی اور تانبے کے رنگ کے حامل وہپ سانپ کو باقاعدہ طور پر ’ڈیمنشیا سائنوکاسما‘ کا نام دیا گیا ہے، اسے یونانی الفاظ ’کیانوس‘ سے اخذ کیا گیا ہے جس کا مطلب ہے ’نیلا‘ اور ’خلا‘۔

- Advertisement -

آسٹریلیا کے مشرقی بنجر علاقوں، شمالی علاقہ جات کے شمال مشرق سے جنوبی علاقوں، جنوبی آسٹریلیا اور جنوب مغربی کوئنز لینڈ میں سب سے زیادہ سانپ پائے جاتے ہیں۔

ایڈیلیڈ سے تعلق رکھنے والے ماہر جینیات جیمز نانکیویل، اعزازی محقق مارک ہوچنسن اور پرتھ کے حیاتیاتی تنوع کے ماہر ماحولیات بریڈ ماریان اور برائن کی مشترکہ کاوشوں کے ذریعے سانپ کی اس نئی نسل کو دریافت کیا گیا ہے۔

محققین نے صحرائی سانپ کو دوسری نسلوں سے الگ ظاہر کرنے کے لیے جینیاتی جانچ کا استعمال کیا اور ملک بھر کے عجائب گھروں میں سانپ کے سینکڑوں نمونوں کے ساتھ اس کی جانچ کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں