اشتہار

حج 2024 کیلئے کورونا ویکسین کی شرط ختم کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج 2024 کیلئے کورونا ویکسین کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت ملک میں حج کے لیے درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری ہے، وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج درخواستوں کے لیے 15 بینکوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، حج درخواستیں 15 بینکوں میں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق آئندہ سال 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا عمل 12 دسمبر تک جاری رہے گی۔

- Advertisement -

وزارت مذہبی امور کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ حج 2024 کیلئے کورونا ویکسین کی شرط ختم کردی گئی ہے اور عازمین حج کو کورونا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں۔

دوسری جانب سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، 6 دن میں ملک بھر سے صرف چھ ہزار حج درخواستیں جمع ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت 6 دن میں صرف 6 ہزار حج درخواستیں جمع ہوئی ہیں، 15 نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی 12 دسمبر تک جاری رہے گی۔

پاکستان سے حج کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

ذرائع کے مطابق آئندہ برس تقریباً 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے، مقررہ تعداد سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی، خواتین پہلی بار محرم کے بغیر حج ادا کرسکیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں