تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

کالعدم تنظیم کی رکن ماہل بلوچ کا اعترافی بیان منظر عام پر آگیا، اہم انکشافات

کوئٹہ: گرفتار کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والی خاتون ماہل بلوچ کا اعترافی بیان منظر عام پر آگیا، ترجمان وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ کالعدم تنظیمیں نوجوانوں کو ملک کے خلاف ورغلا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے سول سیکرٹریٹ جمالی آڈیٹوریم میں ترجمان حکومت بلوچستان بابر یوسفزئی اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایا نے نیوز کانفرنس کی۔

نیوز کانفرنس کے دوران کوئٹہ سے گرفتار کالعدم تنظیم کی رکن ماہل بلوچ کا دوران حراست اعترافی ویڈیو بیان چلایا ، جس میں ماہل بلوچ کا کہنا تھا کہ میرے شوہر اور سسر کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا ان کے کہنے پر ہی میں بھی تنظیم کا حصہ بنی۔

ماہل نے بتایا کہ میرے بچوں کو ڈھال بنا کر مجھ سے ریاست کے خلاف کام کروائے گئے،دوران حراست مجھ سے کوئی زیادتی نہیں کی گئی خیال رکھا گیا۔

گرفتار خاتون نے مزید کہا کہ لاپتہ افراد کے نام پر دھرنے اور جلسے جلوس کروانے میں ماما قدیر بھی ملوث ہیں ، مجھ سے برآمد ہونے والی خود کش جیکٹ بھی مجھ سے کسی اور تک پہنچانے کے احکامات ملے تھے۔

دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت بابر یوسف زئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوئٹہ سے گرفتار خود کش بمبار خاتون کے حوالے سے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کی ماہل بلوچ کو خودکش جیکٹ سمیت گرفتارکیا، ماہل بلوچ وہ خودکش جیکٹ کسی اورکودینےجارہی تھیں۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ کالعدم تنظیم کا مقصد ماہل بلوچ کےذریعے بلوچستان میں بڑی کارروائی کرنا تھا، ماہل بلوچ کو جب پکڑا گیا تو ان کے پاس خودکش جیکٹ تھی۔

بابریوسف زئی کا کہنا تھا کہ ماہل بلوچ نے بتایاشربت گل نےان تک خودکش جیکٹ پہنچائی، شربت گل نے خاتون کو کہا یہ جیکٹ اپنے پاس ہی رکھنا،وقت آنےپربتاؤں گا یہ جیکٹ کس کودینی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ماہل بلوچ کو ایسے رکھا ہوا ہے، جیسےکسی ماں بہن کورکھاجاتاہے، اس پر کسی قسم کا ٹارچرنہیں کیا گیا۔

ترجمان بلوچستان حکومت کا کہناتھا کہ شربت گل بھی خاتون کو بتا کر گئے تھے یہ جیکٹ کسی اور کو دینی ہے، ہمارے ادارے اس حوالےسےمزیدتفتیش کررہےہیں، آنے والے دنوں میں آپ کو اس حوالے سے مزید بریف کریں گے۔

بابریوسف زئی نے مزید کہا کہ جب ماہل بلوچ کوپکڑاگیاتوکالعدم تنظیم نےاس سےلاتعلقی کااظہارکیا، ماہل بلوچ کی ذہن سازی کی گئی یہ تنظیمیں معصوم لوگوں کواستعمال کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شکست خوردہ عناصر کو پتا ہےانکےناپاک عزائم کامیاب نہیں ہوں گے ، جب ناپاک عزائم ناکام ہوتے ہیں توپھریہ اسے اون بھی نہیں کرتے۔

ترجمان نے اپیل کی ماؤں، بہنوں اور بچیوں سےدرخواست ہے کہ آپ کسی کاآلہ کارنہ بنیں ، ماہل بلوچ کو پہلےاپنی ریلیوں میں لایا کرتے تھے ان سےروڈبلاک کرادیا، ماما قدیرکو بھی اللہ نےبےنقاب کردیا، امید ہے ادارےآئندہ بھی اس طرح کی سازشوں کوناکام بناتی رہیں گی۔

Comments

- Advertisement -