اشتہار

مودی کے پلوامہ ڈرامے کا پردہ چاک ؟ مزید سوالات اٹھ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : کانگریس رہنماسکھ جندرسنگھ رندھاوا نے مودی کے پلوامہ ڈرامے کا پردہ چاک کردیا اور سوال اٹھایا کہ کیا مودی نے پلوامہ حملہ الیکشن جیتنے کیلئے تو نہیں کروایا؟

راجستھان کےشہرجےپورمیں مودی سرکار کےپلوامہ ڈرامے کے چرچے ہورہے ہیں، جس کے بعد مودی سرکار کے پلوامہ ڈرامے پر مزید سوالات اٹھ گئے۔

کانگریس رہنما سکھ جندرسنگھ رندھاوانےمودی کےپلوامہ ڈرامےکاپردہ چاک کردیا ، کانگریس رہنما نے سوال کا پلوامہ حملہ کیسے ہوا ؟ حملے کی انکوائری رپورٹ اب تک منظرعام پر کیوں نہ آئی؟

- Advertisement -

سکھ جندر سنگھ رندھاوا کا کہنا تھا کہ مودی نے کہا تھا گھر میں گھس کر ماریں گے،لیکن الٹاپاکستان نے گھر میں گھس کرمارا، دیکھنا ہوگا پلوامہ حملہ کسی سیاسی فائدے کیلئے تو نہیں کروایا گیاتھا۔

کانگریس رہنما نے سوال اٹھایا کہ کیا مودی نے پلوامہ حملہ الیکشن جیتنے کیلئے تو نہیں کروایا؟

سکھ جندر نے مزید کہا کہ مودی بھارت کابیڑہ غرق کررہااگراقتدارمیں رہاتوملک ختم ہوجائے گا ، مودی خاص طور اڈانی کو ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح بھارت کو تباہ کرنے کیلئے لایا ، مودی دیش بیچ رہا ہے،مودی کے ہوتے ہوئے ہم غلامی کی طرف جا رہے ہیں۔

سکھ جندر نے ہنڈن برگ اسکینڈل کے مرکزی کردار اور مودی کے یارِ خاص گوتم اڈانی پر بھی سوالات اٹھائے۔

کانگریس کی طرف سے آئینہ دکھانے پر بی جے پی رہنما تلملا اٹھے، مُودی سرکار نے کانگریس رہنما کے بیانات کو غداری سے تشبیہ دے دی۔

خیال رہے پاکستان پلوامہ حملے کے پیچھے چھپے مقاصد، بھارت میں بڑھتی انتہا پسندی پر عالمی برادری کو کئی بارآگاہ کرچکا ہے۔

پلوامہ حملہ14فروری 2019 کو لیتھی پورہ میں پیش آیا اور اپریل 2019میں انتخابات میں پلوامہ حملےکو بنیاد بناکر بی جے پی نے کامیابی حاصل کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں