اشتہار

سیاسی جماعتوں سے مذاکرات پر اتفاق رائے، پی پی نے کمیٹی بنا دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سیاسی جماعتوں سے مذاکرات پر اتفاق رائے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیاسی جماعتوں سے مذاکرات پر اتفاق رائے کے لیے پی پی اراکین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

کمیٹی میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، وفاقی وزرا سید نوید قمر اور قمر الزماں کائرہ شامل ہیں۔ یہ کمیٹی تمام سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ پر اتفاق رائے کے حوالے سے بات چیت کرے گی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اس وقت جہاں الیکشن کے معاملے پر اتحادی حکومت اور اپوزیشن کی صورت میں پی ٹی آئی کے درمیان شدید اختلافات ہیں وہیں سیاسی جماعتوں سے مذاکرات، عدلیہ سے محاذ آرائی اور دیگر اہم معاملات پر خود حکومتی اتحادی جماعتوں میں اتفاق رائے کا فقدان ہے اور کئی فورم پر اتحادی جماعتیں اس کا اظہار بھی کرچکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں