تازہ ترین

تعمیراتی صنعت بحران کا شکار، سیمنٹ کی فروخت میں نمایاں کمی

تعمیراتی صنعت بحران کا شکار ہو گئی۔ سینٹری، الیکٹرک ہارڈوئیر کیساتھ ساتھ سیمنٹ کی فروخت میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز کے مطابق مارچ میں سیمنٹ کی فروخت میں 24.19 فیصد کمی رہی اور مارچ میں سیمنٹ مجموعی فروخت 3.795 ملین ٹن رہی جب کہ مارچ 2023 میں فروخت گزشتہ سال مارچ سے 24.19 فیصد کم رہی تھی۔

مارچ 2023میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.356 ملین ٹن رہی۔ گزشتہ سال مارچ کی سیمنٹ کی مقامی فروخت 4.710 ملین ٹن سے28.75 فیصد کم رہی تھی۔

مارچ 2023 میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 4لاکھ 38ہزار 433ٹن رہی، جولائی تامارچ سیمنٹ کی مقامی فروخت 15.40فیصدکمی سے30.564ملین ٹن رہی تھی۔

جولائی تا مارچ سیمنٹ کی ایکسپورٹ 34.62 فیصد کمی سے3.036ملین ٹن رہی، شمالی اورجنوبی علاقوں میں تعمیراتی سرگرمیاں کئی ماہ سےنمایاں طورپرسست روی کاشکار ہیں۔ تعمیراتی سرگرمیوں میں کمی سیمنٹ انڈسٹری، مزدوروں کیلئے مشکلات کا سبب بن رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -