تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

ورلڈ کپ کیلیے پاکستان ٹیم کے انتخاب پر مشاورت مکمل، اہم فیصلے

بھارت میں آئندہ ماہ ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کی تشکیل پر مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی کپتان بابر اعظم اور سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ ہونے والے کرکٹ کے سب سے بڑے میلے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کی تشکیل پر ابتدائی مشاورت مکمل کر لی ہے جس میں بہت زیادہ تبدیلوں سے گریز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورت میں فٹنس مسائل کا سامنا کرنے والے بولرز کے متبادل ناموں پر غور کیا گیا جب کہ ایشیا کپ میں اسپنرز کی ناکامی اور ٹیم میں اسپیشلسٹ اسپنر نہ ہونے پر لیگ اسپنر ابرار احمد کے حتمی 15 رکنی اسکواڈ میں شمولیت کا قوی امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق اور کپتان بابر اعظم پیر کو بورڈ چیف ذکا اشرف سے ملاقات کریں گے جس میں ٹیم کے انتخاب کے معاملے پر حتمی مشاورت کی جائے گی۔

دوسری جانب اطلاعات کے مطابق میگا ایونٹ میں ٹیم کے انتخاب کے لیے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف سابق کپتانوں اور کرکٹرز سے بھی مشاورت کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یہ مشاورت مکمل ہونے پر ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان آئندہ 2 سے 3 روز میں کیا جاسکتا ہے۔

پاکستان دوبارہ نمبر ون کرکٹ ٹیم بن گئی

واضح رہے کہ کاندھے کی انجری کے باعث قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ورلڈک پ سے باہر ہونے کا خدشہ ہے تاہم کپتان بابر اعظم پُر امید ہیں کہ بولر ورلڈ کپ تک فٹ ہو جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -