نیو جرسی: دفاعی چیمپیئن چلی نے ارجنٹینا کو شکست دیدی اور مسلسل دوسری بار کوپا امریکا کپ 2016 جینتے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
ارجنٹینا کی ٹیم لیونل میسی کی قیادت میں گزشتہ سال کی شکست کا بدلہ نہ لے سکی اور چلی نے دوبارہ فیصلہ کن معرکے میں ارجنٹینا کو شکست سے دوچار کردیا۔
امریکا میں جاری کوپا امریکا کپ کے فائنل میچ میں ارجنٹینا اور چلی کی ٹیم مدمقابل ہوئی۔
میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ہی حریفوں نے ایک دوسرے کے خلاف گول کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن مقررہ وقت میں کوئی ٹیم گیند کو جال کی راہ دکھانے میں ناکام رہی۔
اضافی وقت بھی میچ کا فیصلہ نہ کراسکا اور میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے پینالٹی ککس کا سہارا لینا پڑا، پینالٹی ککس پر بھی دونوں ٹیموں کا آغاز اچھا نہ رہا اور پہلی دونوں ککس پر گیند پول گوسٹ میں داخل نہ ہوسکی، ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی بھی گول کرنے میں ناکام رہے۔
جس کے بعد چلی نے پینالٹی ککس پر فیصلہ کن معرکہ 2 کے مقابلے میں 4 گول سے جیت لیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال کوپا امریکا کپ کے فائنل میں چلی نے ارجنٹینا کو پینالٹی ککس پر ہی 1-4 سے شکست سے دوچار کیا تھا۔