تازہ ترین

حسن نواز اور حسین نواز تین بڑے مقدمات میں بری

اسلام آباد : احتساب عدالت نے سابق وزیرِاعظم میاں...

سوشل میڈیا پر مذہبی و لسانی منافرت پھیلانے والے 462 اکاؤنٹس بند

اسلام آباد : سوشل میڈیا پر مذہبی اور لسانی...

قوم دہشتگردی کے خاتمے تک پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ...

طیارہ گر کر تباہ، سابق میئر سمیت 3 افراد ہلاک

نیویارک: امریکی ریاست سینگمون کاؤنٹی میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں سابق میئر اہلیہ سمیت ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست سینگمون کاؤنٹی میں طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں سابق میئر فرینک ایڈورڈ اور ان کی اہلیہ سندا ایڈورز سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

طیارہ حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے تیسرے مسافر کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق طیارے کے اندر ایک پالتو کتا بھی اپنے مالکان کے ساتھ موجود تھا وہ بھی ہلاک ہوا ہے۔ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ طیارے حادثے کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں: کیلی فورنیا، مسافر طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

ابتدائی رپورٹ کے مطابق طیارہ حادثے کی وجہ موسم کی خرابی قرار دی گئی ہے، سرد موسم اور منفی درجہ حرارت کے علاوہ گہرے سیاہ بادل نیچے اتر آئے تھے جبکہ دھند کے باعث حد نگاہ بھی کم ہوگئی تھی۔

حادثے میں سابق میئر کی ہلاکت پر سینیٹرز اور ارکان پارلیمنٹ نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ 24 جنوری کو امریکی ریاست کیلی فورنیا میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اس سے قبل آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ بجھانے کے دوران امریکی فائر فائٹنگ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -