اشتہار

تھانے پر حملہ کیس: لیاری گینگ وار کے کمانڈرملا نثار بری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : جوڈیشل مجسٹریٹ نے لیاری گینگ وار کے کمانڈر ملا نثار کو بری کردیا، 12سال بعد پراسیکیوشن جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں لیاری گینگ وار کے کارندوں کا ساتھی کی ہلاکت پر کلاکوٹ تھانے پر حملے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

وکیل نے بتایا کہ ملزم کیخلاف کوئی ثبوت نہیں، مقدمےسےبری کیاجائے، جس پر پراسکیویشن نے کہا کہ 2012 میں ملزم ملا نثار نے ساتھیوں کے ہمراہ تھانہ کلاکوٹ پرحملہ کیاتھا،اس دوران کارندوں کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی، کار سرکار میں مداخلت اور پولیس کو ہراساں کیا۔

- Advertisement -

تاہم 12سال بعد پراسیکیوشن گینگ وار کے کمانڈرملا نثارپر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی ، جس کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے عدم ثبوت پر گینگ وار کے کمانڈر ملانثار کوبری کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں