اشتہار

عثمان بزدار کو بڑا ریلیف مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں 8مئی تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیے سمجھ نہیں آتی ہر کیس میں گرفتاری کیوں ضروری ہوتی ہے۔

جسٹس طارق سلیم نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا پرویز الٰہی کے گھر جو کچھ ہوا اس کے بعد آپ کو اپنی آنکھیں بند نہیں کرنی چاہئیں، پیر تک گرفتار نہیں ہوں گے تو کچھ فرق نہیں پڑتا،ان کا ویک اینڈ اچھا گزر جائے گا۔

- Advertisement -

وکیل عثمان بزدار نے بتایا کہ آئے روز چھاپے مارے جا رہےہیں ،مقدمات کو خفیہ رکھا جا رہا ہے، جس پر عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کیاآپ شامل تفتیش ہوئے ہیں۔

جس پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ عثمان بزدارابھی تک شامل تفتیش نہیں ہوئے تو عدالت نے کہا کہ آپ وزیراعلیٰ رہے ہوں گے مگر یہ بات ذہن نشین کرلیں قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عدالت کو بتایا کہ مجھے جب بلایا گیا تب کورونا میں مبتلا تھا، کل بھی 3گھنٹے اینٹی کرپشن میں موجود رہا بتایا گیا کہ کوئی کیس نہیں ہے۔

عدالت نے سرکاری وکیل کی عثمان بزدارکو گرفتار نہ کرنے کا حکم واپس لینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ان کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں 8 مئی تک توسیع کردی۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں