اشتہار

عدالت کا 43 حلقوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری نہ کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 43 اراکین قومی اسمبلی کی بحالی کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس میں الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری نہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 43 اراکین قومی اسمبلی کی بحالی کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ جسٹس شاہد کریم کی جانب سے 4 صفحات پر مشتمل اس عبوری تحریری فیصلے میں الیکشن کمیشن کو مذکورہ حلقوں میں ضمنی انتخابات کو روکنے اور شیڈول جاری نہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے 43 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے واپس لینے کے باوجود اسپیکر کی جانب سے استعفے منظور کرنے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے اس کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے خلاف ریاض فتیانہ سمیت دیگر اس کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

- Advertisement -

عدالت نے درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے تمام فریقین کو تحریری جواب داخل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ گزشتہ روز اس درخواست پر عبوری فیصلہ سناتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 43 ایم این ایز کے استعفے منظور کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے 43 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا نوٹیفکیشن معطل

مذکورہ درخواست پر مزید کارروائی 7 مارچ کو ہو گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں