تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

عثمان بزدار کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم

ڈی جی خان : اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو گرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا اور عدم حاضری پر ضمانت منسوخ کردی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کو سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے کیس کی سماعت ہوئی۔

کیس کی سماعت اسپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ نوید احمد نے کی ،عثمان بزدار متعدد سماعتوں پر نوٹسز کے بعد بھی پیش نہیں ہوئے، عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عدم حاضری پر ضمانت منسوخ کردی۔

اینٹی کرپشن عدالت نے حکم دیا کہ عثمان بزدار کو گرفتار کرکے آئندہ پیشی پر لایا جائے۔

دوسری جانب اسپیشل جج اینٹی کرپشن مظفرگڑھ نے بھی سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت خارج کردی، ضمانت قبل از گرفتاری عدم پیروی پر خارج کی گئی۔

عثمان بزدار کیخلاف اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان نے سرکاری زمین پر غیرقانونی بس اسٹینڈ قائم کرانے پر مقدمہ درج کیا تھا، مقدمہ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت 5افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -