اشتہار

عجیب و غریب بچھڑے کی پیدائش، لوگ حیران

اشتہار

حیرت انگیز

بھوپال: بعض اوقات جانوروں کے بچوں کی پیدائش اس قدر حیران کن ہوتی ہے کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسا ہی ایک واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے رائسن ضلع میں پیش آیا جہاں ایک گائے نے بچھڑے کو جنم دیا جو شیر کے بچوں سے مشابہت رکھتا تھا۔

بچھڑے کی پیدائش کی خبر سن کر اسے دیکھنے کے لیے گاؤں والوں کا ہجوم امڈ آیا اور قطار لگا کر لوگ بچھڑے کو دیکھنے کے منتظر رہے۔

- Advertisement -

گورکھا گاؤں کے دور دراز علاقوں سے لوگ بڑی تعداد میں شیر کی شکل کے مردہ بچھڑے کو دیکھنے کے لیے آئے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ویٹرنری ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ اگرچہ بچھڑا ابتدائی طور پر صحت مند تھا، لیکن پیدائش کے تیس منٹ کے اندر ہی اس کی موت ہو گئی۔

جانوروں کے ڈاکٹر این کے تیواری نے بتایا کہ گائے نے حمل میں خرابی کی وجہ سے اس قسم کے بچھڑے کو جنم دیا ہے۔ تیواری نے کہا کہ یہ قدرت کا معجزہ نہیں ہے۔ ایسا مسئلہ جنین کی صحیح نشوونما نہ ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں