تازہ ترین

عیدالاضحیٰ سے قبل گداگروں کی تعداد میں اضافہ ، کریک ڈاؤن کا حکم

لاہور : سی ٹی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ مستنصر فیروز نے عادی گداگروں اور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں عیدالاضحیٰ سے قبل گداگروں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا ہے، جس کے بعد سی ٹی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ مستنصر فیروز نے عادی گداگروں اور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم جاری کردیا۔

سی ٹی او لاہور نے ڈویژنل افسران اور سرکل افسران کو ہدایات جاری کیں کہ سگنلز پر بھکاریوں اورگداگروں کو فوری ہٹایا جائے اور شہر کی مصروف اور اہم شاہراہوں کو گداگروں سے پاک کیا جائے گا۔۔

کیپٹن(ر)مستنصرفیروز کا کہنا تھا کہ شہری ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی میں ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں، معذوری کا روپ دھار کر بھیک مانگنے والوں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -