تازہ ترین

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ، کیا پاکستانی عوام کو ریلیف ملے گا؟

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید 2.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ، لندن برینٹ خام تیل 84 ڈالر جبکہ ویسٹ ٹیکساس خام تیل 82 ڈالر 31 سینٹ پر آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید دو اعشاریہ تین فیصد گر گئیں، جس کے بعد لندن برینٹ خام تیل چوراسی ڈالر سات سینٹ جبکہ ویسٹ ٹیکساس خام تیل بیاسی ڈالراکتیس سینٹ پر آگیا ہے۔

گزشتہ دس دن میں بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمت میں دس ڈالر سے زائد کی کمی ہوچکی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے امریکی ڈیٹا کے مطابق امریکا میں تیل کی طلب میں کمی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے سرمایہ کار پریشان ہیں جبکہ اوپیک نے رواں سال کے اختتام تک تیل کی پیداوار برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اب دیکھنا ہے کہ عالمی مارکیٹوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات پاکستانی عوام تک پہنچتے ہیں یا نہیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ رواں ماہ کے وسط میں عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر بڑا ریلیف مل سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -