اشتہار

گرمیوں میں ککڑی کا رائتہ

اشتہار

حیرت انگیز

ککڑی میں پانی اور فائبر کی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے، گرمیوں میں اس کا زیادہ استعمال صحت کے لیے بے حد مفید ہوتا ہے، نیز ککڑی کو خوراک میں شامل کرنے سے قبض اور پانی کی کمی کے مسئلے سے نجات ملتی ہے۔

عام طور سے لوگ ککڑی کو سلاد کے طور پر کھانا پسند کرتے ہیں، لیکن آپ ککڑی کا رائتہ بنا کر بھی اسے کھا سکتے ہیں، اس سے ککڑی کے فوائد میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

ککڑی کا رائتہ لذیذ ہونے کے ساتھ ساتھ صحت کے لیے فائدہ مند بھی ہوتا ہے، ککڑی کا رائتہ بنانے کی ترکیب مندرجہ ذیل ہے:

- Advertisement -

ضروری اجزا:

ایک عدد ککڑی

ایک کپ گاڑھی دہی

دو عدد ہری مرچی

چائے کا نصف چمچ زیرہ پاؤڈر

دو چمچ ہرا دھنیا

نمک حسب ذائقہ

ککڑی کا رائتہ بنانے کا طریقہ:

ککڑی کا رائتہ بنانے کے لیے سب سے پہلے ککڑی لیں، پھر اسے اچھی طرح سے دھو لیں اور خشک کر کے چھیل لیں، اس کے بعد ککڑی کو دو حصوں میں کاٹ کر بیج نکال لیں، پھر ککڑی کو پیس کر ایک طرف رکھ دیں۔

اس کے بعد ایک برتن میں دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں، پھر اس میں حسب ذائقہ نمک ڈال کر اس میں پسی ہوئی ککڑی اچھی طرح سے مکس کر لیں۔

اب باریک کٹی ہوئی ہری مرچ ڈال کر ایک چمچ سے سبھی کو مکس کر لیں اور تقریباً آدھے گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ اب آپ کا مزیدار ککڑی کا رائتہ تیار ہے۔

لیکن کھانے کے وقت اس میں ہرا دھنیا ڈالنا نہ بھولیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں