تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

نارووال میں قصاب نے بیٹے کی شادی پر لاکھوں روپے لٹا دیے

نارووال کے مقامی قصاب نے بیٹے کی شادی پر لاکھوں روپے نقدی اور موبائل فونز لٹا دیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نارووال مقامی قصاب ارشد نے بیٹے فرید کی شادی پر نوٹوں کی بارش کردی، باراتیوں کو تحفے میں نقدی، موبائل فون، گھڑی بھی دی گئی۔

دلہے کے بھائیوں عزیز و اقارب نے نوٹوں کے ساتھ موبائل فون اور جوڑے بھی نچھاور کیے۔

بارات نارووال شہر سے قریبی علاقے ساگر پور گئی تھی۔

بارات ساگر پور پہنچنے پر خواتین، بچوں اور نوجوانوں نے تحفوں اور پیسوں سے جیبیں بھرلیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گوجرانوالہ میں شہری شہریار گورائیہ کی شادی میں رشتے دار نے ڈالرز کی بارش کردی تھی جس پر لوگ حیران رہ گئے تھے۔

دولہے کے رشتہ دار نے بیگ سے ڈالرز نکالے اور ہوا میں اُڑادیئے جسے لوگوں اور بچوں نے اٹھائے تھے۔

نوجوان نے ہوٹل کے اندر بارات لے جاتے وقت بھی دولہے پر ڈالرز نچھاور کیے تھے، ڈالرز کے ساتھ ساتھ پاکستانی کرنسی نوٹوں کی بھی بارش کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -