تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

لسبیلہ میں‌ سلنڈر دھماکا، 12 افراد جاں بحق، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

لسبیلہ میں سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق منگل کی علی الصبح لسبیلہ کے شہر بیلہ میں چونگی منی بس اسٹاپ پر دکان میں سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں موقع پر ہی 2 افراد دم توڑ گئے جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

دھماکے اتنا شدید تھا کہ اس سے اطراف کی 7 دکانیں، ہوٹل تباہ ہوگئے جب کہ وہاں کھڑی 25 موٹر سائیکلیں جل گئیں۔ دھماکے کے بعد وہاں زخمیوں کی چیخ وپکار شروع ہوگئی۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سلنڈر دھماکے کے 25 سے زائد زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے کراچی کے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ باقی زخمیوں میں بھی کئی کی حالات تشویشناک ہے۔

ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر روبینہ بشیر نے کہا ہے اسپتال لائے جانے والے زیادہ تر زخمی 70 سے 90 فیصد تک جھلسے ہوئے ہیں۔

پارلیمانی سیکریٹری صحت سندھ قاسم سومرو کا کہنا ہے کہ سلنڈر دھماکے کے واقعے کے 26 زخمیوں کو سول اسپتال کراچی کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔ مرنے والوں کی عمریں 20 سے 40 سال کے درمیان ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جب کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بھی سول اسپتال کے برنس وارڈ کا دورہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -