تازہ ترین

شادیوں میں مرغن کھانے کھا کر سوجانا انتہائی خطرناک

شادیوں میں مرغن غذائیں انسانی صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہوتی ہے ، بلڈ پریشر، ذیابیطس اور کولیسٹرول بڑھنے سے دل کا دورہ یا فالج ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج کل شادیوں کا سیزن ہے اور شادیوں میں قورمہ ، بریانی، کڑھائی گوشت، باربی کیو، حلوہ پوری، پراٹھے اور اس پرمیٹھا یعنی کھیر،آئس کریم وغیرہ کھایا جاتا ہے۔

شادیوں میں مرغن غذاؤں کے بعد ہاضمے کیلئے کولڈ ڈرنک پینا لازمی ہے ، لوگ شادیوں میں کھا پی کر سیدھے گھر جاکر سوجاتے ہیں۔

مرغن غذائیں اوپرسے ٹھنڈے مشروب اور پھر سوجانا کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ عمل دل سمیت انسانی اعضا کیلئے انتہائی خطرناک ہوتا ہے۔

ہائی بلڈپریشراور ذیابیطس کے لیے نمک اور چکنائی والے کھانے انتہائی خطرناک ہوتے ہیں۔

بلڈ پریشر، ذیابیطس اور کولیسٹرول بڑھنے سے دل کا دورہ یا فالج ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے، نروس بریک ڈاون ہوسکتا ہے، خاص طورپر مرغن کھانے دل کے مریض کیلئے انتہائی خطرناک ہوسکتے ہیں۔

اس حوالے سے این آئی سی وی ڈی کے ماہر امراض قلب پروفیسر آف کارڈیالوجی ڈاکٹر فواد فاروق نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیل کا زیادہ استعمال دل کی بیماریوں کی طرف لے جاتا ہے۔

اگر آپ کی غذا میں چکنائی کی مقدار زیادہ ہے تو یہ دل کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے کیونکہ یہ کولیسٹرول بڑھاتا ہے۔

ماہر امراض قلب کا کہنا تھا کہ چکنائی کی ایک خاص مقدار صحت کے لئے ضروری بھی ہے ، کیونکہ یہ جسم کو توانائی دینے کے ساتھ ساتھ وٹامنز کو جذب کرنے میں مدد دیتا ہے جبکہ جسم ہارمونز کے بننے کا تعلق چکنائی سے ہے۔

ڈاکٹر فواد فاروق نے کہا کہ آپ کو غذا میں توازن رکھنا چایئے ، چینی ، چکنائی اور نمک کی زیادہ مقدار آپ کو بیماریوں میں مبتلا کر سکتی ہے۔

ماہر امراض قلب نے کون سا کوکِنگ آئل صحت کے لیے سب سے زیادہ بہتر ہونے حوالے سے بتایا کہ پلانٹ سورس آئل بہتر ہے۔

سردیوں کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ سردیوں ہماری نالیاں سکڑ جاتی ہے، جس سے فالج اور ہارٹ اٹیک کے چانسز بڑھ جاتے ہیں، اس لئے کوشش کریں چکنائی والی چیزیں کم سے کم استعمال کریں۔

خشک میوہ جات سے متعلق ڈاکٹر فواد فاروق کا کہنا تھا کہ خشک میوہ جات غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں ، جن میں پروٹین، کیلشیم، کاربوہائیڈریٹس. صحت بخش چکنائی اور آئرن زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -